18 جون، 2022، 1:53 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84792589
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کے نقشے میں نیلے شہروں کی تعداد 342 تک پہنچ گئی

تہران ، ارنا - ایرانی وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کے لحاظ سے کوئی شہر کا رنگ سرخ اور نارنجی نہیں ہیں نیلے شہروں کی تعداد 342 تک پہنچ گئی ہے اور اب پیلی حیثیت والے شہروں میں بھی کمی آئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت، علاج اور طبی تعلیم کے مطابق، پیلے شہروں کی تعداد 113 سے کم ہو کر 106 ہو گئی اور نیلے شہروں کی تعداد 335 سے بڑھ کر 342 ہو گئی۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کا ایک مریض دم توڑ گیا اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 141,361 ہو گئی اور ملک میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 7,234,523 ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ موسم گرما میں ملک کو کورونا وائرس (COVID-19) سے مریضوں اور اموات کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا تھا تاہم صدر رئیسی حکومت کے تیز رفتار اقدامات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز ہوا اور زیادہ تر لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین کی تین خوراکیں موصول ہوئیں، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس (COVID-19) سے ہونے والی اموات کی تعداد صفر کے قریب پہنچ گئی۔
ایران میں اب تک 64,599,409 افراد کو پہلی خوراک، 57,937,433 افراد کو دوسری خوراک اور 27,658,049 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی تیسری خوراک مل چکی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .